ترک صدر آئندہ ہفتے 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

صدر،وزیر اعظم ،آرمی چیف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء ) ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے ،صدر ،وزیر اعظم ،آرمی چیف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترک صدر ا ہم دورے اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے اور 2 روز تک اسلام آباد میں قیام کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ ترک صدر دورے میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے اور صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :