نواز شریف جلد سی پیک منصوبے پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اے پی سی بلائیں گے،احسن اقبال

پیر 14 نومبر 2016 11:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء) منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بہت جلد سی پیک منصوبے پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے ایک بار پھر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 11 مئی 2016 ء میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ سی پیک معاملے پر 11 نکات پر اتفاق ہوا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاور میں کے پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات میں ان سے کہا کہ اس معاملے پر 11 نکات میں سے کون سے نکتے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ وہ ایک نکتہ کی بھی نشاندہی نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کے سی پیک معاملے پر ملک کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ غیر رسمی طور پر مشاورت شروع کی ہے وزیراعظم اس ایشو پر بہت جلد اسلام آباد میں پھر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔ جس میں کے پی کے سمیت باقی تمام صوبوں کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔