بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی

7پاکستانی فوجی شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل

منگل 15 نومبر 2016 11:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7پاکستانی فوجی جوان شہید ہو گئے پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کی رات بھارتی فوج نے لائنآف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7فوجی جوان شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھی موثر جواب دیا ہے اور دشمن کی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ پاک فوج کی فائرنگ سے کئی بھارتی فوجی بھی واصل جہنم ہوئے ہیں۔