شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں ، مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی،ہر روایتی اور غیر روایتی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں ’’رعد البرق ‘‘کی تقریب سے خطاب

جمعرات 17 نومبر 2016 11:13

خیرپور ٹامیوالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں اور مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی،خطرہ روائتی ہو یا غیر روائتی نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں پاک فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقوں ’’رعد البرق ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

آرمی چیف نے مشقوں کامعائنہ کیا اور اس دوران آرمی چیف مشقوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اورجوانوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت بھی کی اور ان کے عزم وجذبے کو سراہا۔ آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر جوانوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا اور پرجوش نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں،شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں جب کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوا کہ دشمن سے غافل نہیں ،مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی اورخطرہ روائتی ہو یا غیر روائتی نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :