اقوام متحدہ کے مبصر وفد کا دورہ شکرگڑھ

بی ایس ایف کی کی فائرنگ سے متاثر ہ علاقہ میں نقصانات کا جائزہ بھی لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 11:22

نورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء ) اقوام متحدہ کے مبصر وفد کا دورہ شکرگڑھ ،وفد نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے متاثر ہ علاقہ میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا ،تفصیلات کیمطابق اقوام متحدہ کے مبصرین نے شکرگڑھ سیکٹر پر ہونے والی بھارتی بلا اشتعال بلا جواز فائرنگ گولہ باری کا تفصیلی معائنہ کیا ،بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی طرف سے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی فائرنگ سے پاکستانی سرحدی عوام سراپا احتجاج ہیں ،بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے پاکستانی سرحدی دیہات سکھو چک ،کرول ،سکمال ،بھوپالپور اور دیگر پاکستانی دیہات کو نشانہ بنا یا تھا پاکستانی احتجاج کے نتیجہ میں یو این او کو مبصرین نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

متعلقہ عنوان :