آصفہ بھٹو گھر میں چلتے ہوئے پھسل گئیں، ٹخنے پر چوٹ آگئی، ڈاکٹروں نے پلستر کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 11:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو گھر میں چلتے ہوئے پھسل گئیں، پھسلنے سے آصفہ بھٹو کی ٹخنے پر چوٹ آگئی ڈاکٹروں نے پلستر کر دیا، تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو گھر میں چلتے ہوئے سلپ ہو گئیں، گھر میں پھسلنے کی وجہ سے آصفہ بھٹو کے ٹخنے پر چوٹ آئی، پھسلنے کے بعد آصفہ بھٹو کو ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکے ٹخنے پر پلستر کر دیا، واضح رہے کہ آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی تعزیت کے لیے لاہور آئی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :