افغانستان، گلبدین حکمت یار کا جنگی جرائم کے الزامات پر معذرت سے انکار

معافی وہ مانگیں جن پر عالمی عدالتوں میں الزامات عائد ہوئے:آڈیو پر پیغام

جمعرات 17 نومبر 2016 11:24

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)حزب اسلامی گروپ کے رہنما گلبدین حکمت یار نے جنگی جرائم الزامات پر معذرت سے انکار کر دیا، جیسا کہ افغان حکومت کیساتھ امن معائدے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی پاپندیوں کی کمیٹی سے انکا نام نکالنے کیلئے کوشش جارہی ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک آڈیو پیغام میں حکمت یار نے کہا کہ جو حقیقت میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے یا پھر معروف عدالتوں نے ان پر عائد کئے انہیں معافی مانگنی چاہیے نہ کہ انہیں جن پر جنگ مسلط کی گئی، جنہوں نے حملوں کے خلاف مذمت کی اور اپنا دفاع کیا، واضح رہے افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نواب گورڈانگ نے کہا تھا کہ حکومت اقوام متحدہ کو سرکاری طور پر خط بھیجے گی جس میں حکمت یار پر سے پاہندی اٹھانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :