طاہرالقادری کا عمران خان کووکیل تبدیل یادووکیل مزیدشامل کرنے کامشورہ

پانامہ کیس کافیصلہ قطری شہزادے کے خط پرہی ہوجاناچاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 18 نومبر 2016 11:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے عمران خان کووکیل تبدیل کرنے یادووکیل مزیدشامل کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پانامہ کیس کافیصلہ قطری شہزادے کے خط پرہی ہوجاناچاہئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہاکہ عمران خان سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے لئے اپناوکیل تبدیل کرلیں ،یاپھرمزیددووکیل شامل کریں اوربابراعوان جیسے بال کی کھال اتارنے والے وکیل شامل کریں ۔انہوں نے وزیراعظم نے قطری شہزادے کاخط پیش کرکے کھیل ختم کردیامقدمہ کافیصلہ قطری شہزادے کے خط پرہی ہوجاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ دسمبرمیں پاکستان واپس آرہے ہیں

متعلقہ عنوان :