ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں تو لہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی ریکارڈ

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء)ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تو لہ سونے کی قیمت میں 800روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا سستا ہو کر 50ہزارروپے کی سطح پر واپس آگیا ۔جمعہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں21ڈالرکی ریکارڈکمی سے فی اونس سونے کی قیمت1209ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں800روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،لاہور،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار200روپے سے کم ہوکر50ہزار400روپے پرآگئی اسی طرح685روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار200روپے ہوگئی جبکہ20روپے کی کمی ایک تولہ چاندی کی قیمت730روپے پرآگئی ۔

متعلقہ عنوان :