وزارت داخلہ کا چہلم پرموبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ، گلگت بلتستان میں مکمل،جبکہ خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھی جا ئے گی ، ذرا ئع

پیر 21 نومبر 2016 09:51

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء)وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ، گلگت بلتستان میں مکمل اور خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق آج پیر کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پورے سندھ اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں موبائل فون سروس دن 12 بجے سے رات10 بجے تک اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس دن 12 بجے سے رات 6 بجے تک بند رہے گی۔خیبرپختونخوا کے چار اضلاع پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی موبائل فون سروس دن 12بجے بند کردی جائے گی۔ پشاور میں موبائل فون سروس رات10، کوہاٹ میں رات9، ٹانک میں رات7 بجے اور ڈی آئی خان میں موبائل فون سروس رات 6بجے بحال کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا اور موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے باقی علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی

متعلقہ عنوان :