افغانستان کا ایران پر طالبان دہشت گردوں کی مدد کا الزام

پیر 21 نومبر 2016 09:55

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء)افغانستان کی حکومت نے ایک بار پھر ایران پر طالبان عسکریت پسندوں کی مدد کا الزام عاید کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے طالبان شدت پسندوں کو اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جس کی مدد سے انہوں نے ملک میں حال میں کئی بڑی دہشت گردی کی کارروائیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان کے فرا صوبے کے گورنر آصف ننگ نے کہاہے کہ ایران تحریک طالبان کے جنگجووٴں کی اپنے ملک میں قائم کیمپوں میں عسکری تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ مہیا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :