کشمیر میں فوج کو دشمن کی فائرنگ کا انتظار کئے بغیر حملے کا مکمل اختیار حاصل ہے ، منوہر پاریکر

منگل 22 نومبر 2016 10:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکر نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہماری مسلح افواج کو دشمن کی جانب سے فائرنگ اور جانی نقصان کا انتظار کئے بغیر اپنی بندوقیں چلانے کا مکمل اختیار حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہرپاریکر نے کہا کہ جب انہوں نے وزارت دفاع کا عہدہ سنبھالا تو سب سے پہلی چیز جو انہوں نے اپنے فوجیوں کو بتائی وہ یہ تھی کہ اگر آپ کسی کے ہاتھ میں مشین گن یا پستول دیکھ کر یہ توقع مت رکھو کہ وہ ہیلو کہنے کے لئے آ رہا ہے بلکہ خود مرنے سے قبل اس کا خاتمہ کر دو ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہماری فوج دہشتگردوں کے ساتھ لڑ رہی تھی اور کانگریس انہیں ہدایت دے رہی تھی کہ جب تک دشمن فائر نہ کریں آپ بھی حملہ نہ کرنا ۔تاہم انہوں نے کہا کہ اب فوج کو دشمن کے خلاف حملے کے لئے وزارت دفاع کی اجازت بھی ضرورت نہیں ہے ۔