سموگ نے پورے پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا

منگل 22 نومبر 2016 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)لاہور کے بعد سموگ نے پورے صوبہ پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا۔سردی بڑھتے ہی زہریلے دھوئیں کے بادلوں نے پورے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لاہور سے شروع ہونے والی سموگ دیگر شہریوں میں بھی بیماریوں کا سبب بننے لگی۔ محکمہ موسمیات نے دو ماہ تک موسم خشک رہنے اور سموگ کا سلسلہ طویل ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے دو ماہ تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سموگ کا سلسلہ طویل ہونے کی وارننگ بھی دی ہے۔ سردی مزید بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ سموگ کے باعث ابھی صوبائی دارالحکومت کے باسی ہی بیماریوں سے نہیں نکلے کہ دوسرے شہروں کے ہسپتال بھی بھرنے لگے۔ کوئی کھانستا ہوا آ رہا ہے اور کوئی گلے کا روگ بتا رہا ہے لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں احتیاط ہی بہتر علاج ہے۔ شہری منہ ڈھانپ کر باہر جائیں اور بچوں کو بھی سموگ سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :