سعودی عرب ، خواجہ سراؤں کو عمرہ ویزا دینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 23 نومبر 2016 11:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)سعودی عرب میں خواجہ سراؤں کو عمرہ ویزا دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب حکومت نے خواجہ سراؤں کو خصوصی عمرہ ویزا دینے پر پابندی لگا دی ہے ، پابندی کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے ٹریول ایجنسی ایسوسی ایشن کو اس اقدام سے آگاہ کیا گیا ہے،اس حکم کے بعد اب خواجہ سرا عمرے پر سعودی عرب نہیں جا سکیں گے

متعلقہ عنوان :