وزیر اعظم کا چوہدری نثار کو فون، خیریت دریافت کی ،نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 23 نومبر 2016 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے برطانیہ میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوہدری نثار کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور خیریت دریافت کی۔ جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کل تک ڈاکٹر فیصلہ کریں گے کہ مزید سرجری کی ضرورت ہو گی یا نہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ان دنوں برطانیہ میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :