پاک ترک سکول بند نہیں کئے ،چارج پاکستانی عملے نے سنبھال لیا ہے، بلیغ الرحمن

بدھ 23 نومبر 2016 11:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ترک اسکول بند نہیں کئے جا رہے بلکہ سکولوں کا چارج پاکستانی عملے نے سنبھال لیا ہے ۔ منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاک ترک سکولوں میں زیادہ تعداد پاکستانی اساتذہ کی ہے ان سکولوں کو بند کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہاکہ پاک ترک سکولوں کا چارج پاکستانی ڈائریکٹر نے سنبھال لیا ہے اور اب وہی تمام امور کی نگرانی کریں گے ۔ ترک حکومت کی درخواست پر پاکستان نے پاک ترک سکولوں کے ترک اساتذہ کو خاندان سمیت 20 نومبر تک پاکستان سے نکلنے کا حکم دیا تھا پاک ترک سکولوں کی منظم فاؤنڈیشن گولن تحریک سے روابط تھے جس پر پاکستان نے ایکسٹرا ڈکشن ایکٹ 1972ء کے تحت اساتذہ کو نکلنے کا حکم دیا واضح رہے ترک صدر نے گولن تحریک کو دہشتگرد قرار دیا ہے