ایل اوسی پر نیلم اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے3پاکستانی فوجیوں سمیت 12 افراد شہید
پاک فوج کی جوابی کارروائی سی7بھارتی فوجی جہنم و اصل بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی مسلسل تیسرے روز دفتر خارجہ طلبی پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ پاکستا نی ڈی جی ایم او کا پاکستانی بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج،سخت برہمی کا اظہار
جمعرات 24 نومبر 2016 11:36
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء) لائن آف کنٹرول کے نیلم اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوجی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین ا ہلکار شہید ہو گئے، جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سی7بھارتی فوجی جہنم و اصل ہو گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نیلم اور کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پاکستان کی3فوجی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی سی7بھارتی فوجی جہنم و اصل ہو گئے ہیں، ترجمان کے مطابق پاکستانی شہید ہونے والوں میں کپٹن تیمور علی، حوالدار مشتاق حسین اور نائیک غلام حسین شامل ہیں۔
قبل ازیں وادی نیلم میں بھارتی فورسز نے مسافر بس کو نشانہ بنایا ۔(جاری ہے)
ایس ایس پی وادی نیلم نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے مسافر بس پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی نیلم نے بتایا کہ مسافر وین کو راکٹ اور چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی راکٹ حملے سے 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ادھربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو مسلسل تیسرے روز بھی دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے ایل او سی پر شہریوں اور فوجیوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈکرایا گیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں پر ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور شہریوں اور فوجیوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہووے انہیں احتجاجی مراسلہ دیا۔احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے اور جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ادھرڈی جی ایم او نے پاکستانی بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج اور بھارت سے سخت برہمی کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا۔پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی اور بھارت کے ڈی جی ایم او سے بھارت کی جانب سے پاکستان کی بس پر فائرنگ اور ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور سخت برہمی کا اظہار کیامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 24 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
پاکستان کے پہلے3ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کے اجرا ء کیلئے بولی تقریبا 4ارب ہوگئی
-
قومی اسمبلی، حکومت نے قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کی یقین دہانی کرا دی
-
پانامہ پر سپریم کورٹ کو ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا،علی احمد کرد
-
وزیر اعظم نواز شریف جلد مظفر آباد کا دورہ کرینگے
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں ، تاریخ اور دنیا انہیں یاد رکھے گی اور ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا،محمود خان اچکزئی
-
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب اسپتال منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ کاکیڈیٹ کالج لاڑکانہ کے علیل بچے کے والد کو فون،بچے کا مکمل علاج کروانے کی یقین دہانی
-
پر ویز مشرف سے ممتازمذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی کی دوبئی میں ملاقات
-
لاہور، پنجاب بھر میں خشک سردی کے باعث نزلہ‘ کھانسی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں
-
ایل اوسی پر نیلم اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے3پاکستانی فوجیوں سمیت 12 افراد شہید
-
آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کا موثر اور فوری جواب دینے کی ہدایت کردی
-
وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف اورنئے جوائنٹ چیف آف سٹاف کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کوارسال کردی
-
جہانگیرترین اور عمران خان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس
-
سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب کی فروخت پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا
-
تحریک انصاف کا 24ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ
-
کراچی میں زندگی لوٹ چکی، ملکی دشمنوں کا کراچی کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے،آرمی چیف
-
سی پی پی اے کی اکتوبر کے لیے بجلی کی قیمت میں2.60روپے فی یونٹ کمی کی درخواست
-
ملک میں32 سال بعد کمپنیز بل2016ء کی صورت میں تاریخی قانون سازی کی گئی ہے،اسحاق ڈار
-
چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
-
سی پیک کے خلاف سازشوں اور ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کئے،دفتر خارجہ
-
ملک میں ایل این جی آنا شروع، گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی،جام کمال
-
عمران خان نے فواد چوہدری کو پارٹی کا چیف ترجمان مقرر کردیا
-
پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو رہی ہے لیکن ممبرز موجود نہیں ہیں،خورشید شاہ
-
نکراچی ٹرین حادثہ ڈرائیور،اسسٹنٹ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا،وزیر ریلوے
-
98صنعتی یونٹوں کی نجکاری کی گئی،19فعال ہیں،زاہد حامد
-
مودی سرکار کی طرح بھارتی میڈیا بھی الزام تراشیوں پر اتر آیا
-
2016 ء کے آخر تک پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا،یونیسف کا دعویٰ
-
کتلان پولیس نے ایک ہی تصویر کے ساتھ 4 مختلف ناموں کی سپینش شناختی دستاویزات رکھنے والے تارک وطن کو گرفتار کر لیا
-
فرانس جرمنی میں پائلٹ یونین کا دو روز ہ ہڑتال کا اعلان
-
معزول یمنی صدر صالح کا ہمنوا ری پبلیکن گارڈز کمانڈر ہلاک
-
سعودی عرب،مرحوم شاہ عبداللہ کے قتل کی سازش پر چار مشتبہ افراد کا ٹرائل
-
بھارت میں چھ ماوٴ باغی ہلاک
-
فلپائن میں مغوی جرمن شہری کی رہائی کیلئے مدد کی اپیل
-
جاپان اورجنوبی کوریا کے مابین متنازعہ دفاعی انٹیلی جنس کے تبادلہ کے معاہدے پردستخط
-
کمبوڈیا، اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ عدالت میں انسانیت سوز جرائم پر دواعلیٰ سابق رہنماوٴں کو عمرقیدکی سزابرقرار
-
سمندری طوفان بادوباراں اوٹو کا رخ وسطی امریکہ کی طرف مڑگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.