عمران خان نے فواد چوہدری کو پارٹی کا چیف ترجمان مقرر کردیا

نعیم الحق بدستور پارٹی کے ترجمان رہیں گے مجھ سے کوئی ذمہ داری واپس نہیں لی گئی،نعیم الحق نعیم الحق اور فواد چوہدری مل کر کام کریں گے، جہانگیر ترین

جمعرات 24 نومبر 2016 11:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کو پارٹی کا چیف ترجمان مقرر کر دیا ہے ، جبکہ نعیم الحق بدستور پارٹی کے ترجمان رہیں گے ، پاکستان تحریک انصاف میں مزید اہم عہدوں پر متحرک رہنماؤں کو زمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق میڈیا ٹیم میں مزید چند متحرک پارٹی ورکرز کو بطور ترجمان زمہ داری دی جائے گی ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی کے اہم اجلاس میں پارٹی امور اور سپریم کورٹ میں پنامہ کیس کے حوالہ سے مشاورتی میٹنگ کی جس میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ۔دریں اثناء فواد چوہدری کی ترجمان تحریک انصاف تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ فواد چوہدری کی تقرری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مشاورت سے کی گئی جبکہ نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھرپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ ان سے کوئی ذمہ داری واپس نہیں لی گئی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نعیم الحق اور فواد چوہدری مل کر کام کریں گے، نعیم الحق کو ہٹائے جانے کی خبر پر جہانگیر ترین نے ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ نعیم الحق کو ہٹایا نہیں گیا بلکہ ان کی مرضی اور مشورے کے بعد عمران خان نے فواد چوہدری کو بھی ترجمانی کی ذمہ داری سونپی ہے، نعیم الحق اور فواد چوہدری مل کر کام کریں گے،نعیم الحق نے کہا کہ میری ذمہ داری میں کوئی فرق نہیں آیا، فواد چوہدری فی الحال پانامہ سے متعلق پارٹی کی ترجمانی کریں گے، مجھ سے کوئی ذمہ داری واپس نہیں لی گئی، جبکہ فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی جو بھی گائیڈ لائن ہوگی اس کے مطابق چلیں گے، نعیم الحق پارٹی کے سینئر رہنما ہیں وہ اسی طرح کام کرتے رہیں گے، نعیم الحق پارٹی کے سینیئر اور پارٹی ترجمان ہیں