2016 ء کے آخر تک پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا،یونیسف کا دعویٰ

جمعرات 24 نومبر 2016 11:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء) اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق 2016 ء کے آخر تک پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ اینجلا کیئرنے ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ 2014ء میں پاکستان میں 309 پولیو کے کیسز سامنے آئے تھے، یہ تعداد رواں سال تیزی سے کم ہوتے ہوئے17 کیسز تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 2014ء میں 5 لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم تھے، اب اس تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :