وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف کے اعزازمیں الوداعی تقریب

جنرل راحیل نے انتہائی محنت اور لگن سے خود کو ایک بہترین سپہ سالار ثابت کیا، میاں نواز شریف جنرل راحیل کا خاندان ملکی دفاع کی خدمات پر پہچانا جاتا ہے،مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے بڑوں کی روایات کو پروان چڑھایا، وزیراعظم کا الوداعی تقریب سے خطاب میں نے وزیراعظم کی جانب سے شاندار الفاظ میں تعریف کرنے پر نہایت مشکور ہوں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

جمعہ 25 نومبر 2016 11:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر آرمی چیف مقرر کیا گیا‘ جنرل راحیل نے انتہائی محنت اور لگن سے خود کو ایک بہترین سپہ سالار ثابت کیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف کے اعزازمیں الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس الوداعی تعریف کا مقصد جنرل راحیل شریف کو ان کے شاندار خدمات پر خراج تحسین کرتے ہیں۔

جنرل راحیل کا خاندان ملکی دفاع کی خدمات پر پہچانا جاتا ہے۔ راحیل شریف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے بڑوں کی روایات کو پروان چڑھایا۔ راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔ ان کے خاندان نے قوم کی بہت خدمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بطور آرمی چیف اپنی ذمہ داریاں شاندار طریقے سے نبھائیں۔ میں نے ہمیشہ راحیل شریف کے سٹریٹجک مشورہ کو اپنایا اور مستقبل میں بھی ان سے مشاورت جاری رکھوں گا۔

ان کی قیادت میں پاک فوج نے دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی۔ انسداد دہشت گردی سے ہمارے عزم سے پوری دنیا واقف ہے بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کی جانب سے شاندار الفاظ میں تعریف کرنے پر نہایت مشکور ہوں۔ عشائیے میں جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود ‘ ائیر چیف سہیل امان ‘ پاک بہریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله ‘ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر‘ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم‘ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات‘ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے‘ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باوجوہ مشیر قومی سلامی ناصر جنجوعہ ‘ معاون خصوصی طارق فاطمی‘ وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :