دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بہت کچھ اور بہت جلدی کرنا ہوگا ،محمود خان اچکزئی
موجودہ حالات میں محتاط ر اور ہمیں دہشت گردی سے جان چھڑانی ہوگی ،پشتون اور بلوچ کو ان کے ساحل و وسائل پر آئینی گارنٹی دی جائے تو حالات پر قابوپایاجاسکتا ہے عمران کے طریقہ احتجاج پر اعتراض ہے ہر الزام کر کوئی استعفیٰ نہیں دے سکتا،افغان مہاجرین کو زبردستی بے دخل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں جو یہاں پیدا ہوئے ہیں ان کو یہاں رہنے کا حق دیا جائے، نجی ٹی وی کوانٹرویو
جمعہ 25 نومبر 2016 11:06
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بہت کچھ اور بہت جلدی کرنا ہوگا موجودہ حالات میں محتاط رہنا ہوگا اور ہمیں دہشت گردی سے جان چھڑانی ہوگی پشتون اور بلوچ کو ان کے ساحل و وسائل پر آئینی گارنٹی دی جائے تو حالات پر قابوپایاجاسکتا ہے عمران کے طریقہ احتجاج پر اعتراض ہے ہر الزام کر کوئی استعفیٰ نہیں دے سکتاافغان مہاجرین کو زبردستی بے دخل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں جو یہاں پیدا ہوئے ہیں ان کو یہاں رہنے کا حق دیا جائے وزیراعظم نے بھی اس بات کو تسلیم کیا جس نے افغانستان نے نہیں دیکھا وہ یہاں رہنے کا حق حاصل سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بہت بڑا بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور 9/11 کے بعد ہمارے لئے جو مسائل اور حالات پیدا کئے گئے ہیں ہمیں موجودہ حالات میں محتاط رہنا ہوگا اور اس دہشت گردی سے جان چھڑانی ہوگی ہمیں جنگ میں پھسانے کی کوشش کی جارہی ہے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بہت کچھ اور بہت جلدی کرنا ہوگا سی پیک پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے اور جس طرح تحفظات اور تضادات پائے جارہے ہیں ان کو ختم کیا جائے سی پیک کے مسئلہ پر ہمسایہ ممالک کو بھی شامل کرایا جائے اور افغانستان اور ایران کے شامل ہونے سے ہمیں آسانیاں پیدا ہونگی اور خاص کر افغانستان سے ہمیں 8 راستے ملیں گے جو سنٹرل ایشیاء تک روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقعے ملیں گے گوادر کو چار بہا اور بندرعباس سے ملانے سے ہمیں کہیں مواقعے ملیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں واضح اعلان کیا گیا کہ سب سے پہلے مغربی روٹ پر کام شروع کیاجائے گا اور ہم نوازشریف کو بتایا کہ سی پیک کے مسئلہ پر خیبرپختونخوا ‘ بلوچستان اور سندھ کے وزیراعلیٰ کیساتھ ساتھ ٹیکنیکل افراد کو بھی شامل کیا جائے جو اس معاملے کو سمجھیں اور ان پرجن کو اعتراضات اور تحفظات ہیں ان کو ختم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں کے محکوم اقوام کو ان کے ساحل ووسائل پر حق نہیں دیاجارہا پشتون اور بلوچ کو ان کے حقوق پر آئینی گارنٹی دی جائے تو حالات پر قابو پایاجاسکتا ہے اور موجودہ حالات میں سب کو ملکر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں ایسا ادارہ ہونا چاہئے جو سب کا احتساب کرے صرف سیاستدانوں کا احتساب کیوں ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہئے اگر پرانی روایت ہوتی تو عمران خان صوبائی حکومت نہیں بناسکتے ہر الزام پر کوئی استعفیٰ نہیں دے سکتا عمران خان کے طریقہ احتجاج پر اعتراض ہے قطر ی شہزادہ کا معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت ہی فیصلہ کرے گی ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 25 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
”آج جانے کی ضدنہ کرو“ الوداعی عشائیے میں خوبصورت دھنیں بھی بجائی گئیں
-
وزیراعلیٰ سندھ سے ممتاز عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات
-
نوشہرہ اضاخیل پولیس کے رائیڈر سکواڈ عملے نے ایزی لوڈ کیلئے گھر سے جانے والے غریب نوجوان کو دہر لیا
-
کراچی کی نجی کمپنی انٹی گریٹڈ ڈائنامکس کی 15سالہ تحقیق
-
غیر قانونی درآمد کی گئیں146گاڑیوں کو چھڑوانے کیلئے چیئرمین قائمہ کمیٹی تجارت وزارت اور کسٹمز حکام کی منت سماجت کرنے پر اترآئے
-
قومی سلامتی امور پر پارلیمانی کمیٹی فوری بنائی جائے،سینٹ میں اپوزیشن کا حکومت سے مطالبہ
-
کراچی،بابائے قوم کی سالگرہ پر عوام کیلئے تحفہ تیار کر لیا گیا
-
لاہور،میوہسپتال کے ڈاکٹروں کا منفرد کارنامہ
-
دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بہت کچھ اور بہت جلدی کرنا ہوگا ،محمود خان اچکزئی
-
پیر محمد افضل قادری کی والدہ انتقال کر گئیں
-
عراق میں شیعہ زائرین پر خودکش ٹرک بم حملہ،ہلاکتوں کی تعداد 100ہوگئی ، متعدد زخمی،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
-
”ازبکستان کے سابق صدر کی بیٹی کو زہر دے کر مار ڈالا گیا“
-
بھارت: کرنسی نوٹوں کا بحران، لوک سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
-
کم عمری میں اعلیٰ عہدہ، یوکرینی لڑکی پر تنقید
-
مصر میں 7 ہزار سال قدیم شہر دریافت
-
صیہونی پولیس کی سکیورٹی میں 36 یہودی قبلہ اول میں داخل
-
ٹرمپ نے بھارتی نژاد خاتون کو اقوام متحدہ کی سفیر نامزد کردیا
-
ترکی ، شام سے ملحقہ سرحدی علاقے میں داعش باغیوں کا حملہ، تین ترک فوجی ہلاک
-
ٹوکیو میں نومبر میں ہونے والی برف باری نے پانچ دہائیوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا
-
وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف کے اعزازمیں الوداعی تقریب
-
ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کیا تو بھارت بچوں کو نصاب میں پڑھائے گا، آرمی چیف
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر غور
-
برطانوی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، مشیر خارجہ سمیت اعلیٰ سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں
-
بھارت کے خلاف تینوں مسلح افواج تیار ہیں، ائیر چیف
-
ایف بی آر کی بے نامی جائیداد رکھنے کو جرم قرار دے کر سخت سزا دینے کی تجویز
-
ترقی پذیر ممالک بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظالم ، ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اسحاق ڈار
-
سندھ حکومت نے واپڈا کے 70 ارب روپے ادا نہیں کئے ،جو بل نہیں دے گا اسے بجلی نہیں دیں گے ،عابد شیر علی
-
کراچی، معروف قوال امجد صابری، فوجی اور رینجرز اہلکاروں کے قتل کے ملزم اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کی جوائنٹ انٹروگیشن مکمل
-
ہماری خارجہ پالیسی کمزور نہیں کشمیر کے مسلے پر دنیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے، خواجہ آصف
-
دفاعی نمائش آئیدیاز 2016 : پاکستان کے الخالد ٹینک کا جدید ترین ورژن الخالد ون متعارف کرادیا
-
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016
-
کراچی،مسابقتی کمیشن کا ٹیلی کام پالیسی 2015 کا از سر نو جائزہ لینے کی سفارش
-
صوبائی حکومت کا پولیو کوواجب الاطلاع بیماری(Notifiable Disease) قرار دینے کا فیصلہ
-
اسلام آباد، ضلعی عدالت میں بیٹی سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سفاک باپ کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.