وزیراعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سمیت فضائی رابطوں کی بحالی پر بات چیت

اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں ترقی ہوگی، کافی ممالک منصوبہ میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، نواز شریف کی صحافیو ں سے غیر رسمی ملاقات

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:38

اشک آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کی ہے جس میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سمیت فضائی رابطوں کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ جس میں تاپی گیس منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں ترقی ہوگی۔ کافی ملک سی پیک میں شمولیت کے خواہش مند ہیں ترکمانستان کے صدر کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر بات ہوئی پاکستان اور ترکمانستان کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے دونوں ممالک درمیان ہر سال اعلیٰ سطح پر ملاقات ہونی چاہئیے وزیراعظم نے مزید کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت ہوگی ۔ تاپی گیس منصوبہ خطے میں بہتری کا منصوبہ ہے تاپی گیس منصوبہ پاکستان میں گیس کی ضروریات پوری کرے گا۔