آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ملتان ‘ اوکاڑہ اور بہاولپور گریژن کا الوداعی دورہ

سرحد پر ڈیوٹی دینے پر جوانوں اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:39

رولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملتان ‘ اوکاڑہ اور بہاولپور گریژن کا الوداعی دورہ کیا اور سرحد پر ڈیوٹی دینے پر جوانوں اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملتان‘ اوکاڑہ اور بہاولپور کا دورہ کیا۔ گریژن پہنچنے پر لفیٹننٹ جنرل اشفاق ندیم اور جاوید اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے جدید ترین آرٹس اسکول کا بھی افتتاح کیا۔