ہندوستان ہم پر گولے بڑسارہا ہے اور ہم کیلے منگوارہے ہیں،شاہ محمود

بھارت سے اجناس کی تجارت فوری طور پربند کی جائے ،صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:43

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء)ہندوستان ہم پر گولے بڑسارہا ہے اور ہم ہندستان سے کیلے منگوارہے ہیں، ہندوستان سے اجناس کی تجارت فوری طور پربند کی جائے ۔ان خیالات کا ظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائیس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمر کوٹ جاتے ہوئے ٹنڈوالہ یار میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان ے ہمراہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی ،حلیم عادل شیخ ،ضلع صدر رحیم اوٹھو ،وھاہت قائم خانی ،ندیم ہاجانو ،ڈاکٹر شکیل پلھ، ڈاکٹرعلی نواز چوہان اور دیگر رہنما موجود تھے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کے ہندوستان پاکستان بارڈر کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے بیگناہ معصوم لوگوں کو مار رہا ہے اور حکومت نے چپ سادھ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کے ملک میں وزیر خارجہ تو ہے ہی نہیں اور وزیر اعظم بھی خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کے سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ گنے کے کاشتکاروں کو گنے کا مناسب ریٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کے سندھ بھر میں پی ٹی آئی کی می ممبر شپ جلد مکمل کرکے سندھ بھر میں ضلعی اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کرلیا جائے گا

متعلقہ عنوان :