روسی انٹیلی جنس چیف کے دورہ پاکستان کا علم نہیں، روس کی سی پیک میں شمولیت چین کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی،احسن اقبال

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ انہیں روسی انٹیلی جنس چیف کے دورہ پاکستان کا علم نہیں، روس کی سی پیک میں شمولیت چین کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی، ان خیالات کا اظہار وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا، احسن اقبال نے گوادر بندر گاہ کے حوالے سے کہا کہ گوادر کا انتظام ایک چینی کمپنی کے پاس ہے اور یہ کہ گوادر کوئی فوجی بندرگاہ نہیں بلکہ ایک خالصتاً تجارتی بندرگاہ ہے، روس کی گوادر رپورٹ کو تجارتی مقصد کے لیے استعمال کرنے اور اس بندرگاہ کے ذریعے گرم پانیوں تک رسائی کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ چونکہ ایک چینی کمپنی کے زیر انتظام ہے لہذا روس کی درخواست پر کوئی بھی فیصلہ چین کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔