عمران خان کی پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے اور قائمہ کمیٹیوں میں جانے کی ہدایات

پیر 28 نومبر 2016 11:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے اور قائمہ کمیٹیوں میں جانے کی ہدایات کردیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا،پی ٹی آئی ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانے کی اجازت مل گئی،عمران خان نے پارٹی کے ارکان کو تمام اجلاسوں میں شرکت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز پہلے ہی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔