کمان کی تبدیلی کی تقریب کل جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراوٴنڈ میں ہوگی

ملک کے 16 ویں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فرمان امروز جاری کرینگے

پیر 28 نومبر 2016 11:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تقرری کا اعلان ہوتے ہی استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب کل( منگل کی صبح) جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراوٴنڈ میں ہوگی۔ سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف کو روایتی چھڑی پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا اعلان ہوتے ہی چینج آف کمانڈ کی تقریب کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراوٴنڈ میں ہوگی۔ تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کریں گے۔ اس کے بعدملک کے 16 ویں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فرمان امروز جاری کرینگے جبکہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور وہ یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے۔ تقریب میں سابق فوجی سربراہوں کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء سمیت اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ۔