نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں جنرل زبیر محمد حیات کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائیگا،سینئر فوجی حکام اور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہوں گے،آئی ایس پی آر

پیر 28 نومبر 2016 11:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات آج ( پیر کو) اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھا لیں گے ۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں جنرل زبیر محمد حیات کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا استقبالیہ تقریب سینئر فوجی حکام اور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے اتوار کے روز اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی 28 نومبر کو اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ جنرل زبیر محمود حیات کے اعزاز میں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر میں استقابلیہ دیا جائے گا جس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی ۔ تقریب میں سینئر فوجی حکام کے ساتھ تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہوں گے جنرل زبیر محمود حیات کی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر آمد پرانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا