نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئی سوشل اکاؤنٹ نہیں، آئی ایس پی آر

پیر 28 نومبر 2016 11:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نئے مقرر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئی سوشل اکاؤنٹ نہیں ہے ان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ نئے مقرر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فیس بک ، ٹوئٹر یاکوئی اور سوشل اکاؤنٹ نہیں ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ جعلی ہے ۔