عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزی فلم جاری کرنے کی منظوری دیدی

پیر 28 نومبر 2016 11:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزای فلم جاری کرنے کی منظوری دیدی، دستاویزاتی فلم میں شریف خاندان کے بیرون ملک جائیداد کے بارے میں متنازعہ بیانات کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس اتوار کیر وز اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو شریف خاندان کے خلاف دستاویزی فلم دکھائی گئی ۔ عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزی فلم کی منظوری دیدی اور اسے میڈیا کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ دستاویزاتی فلم میں پانامہ لیکس معاملے پر شریف خاندان کے افراد کے متضاد بیانات کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :