آرمی چیف کیلئے ذات ،برداری نہیں پاکستان ہی ان کیلئے سب کچھ ہوتا ہے،چوہدری شجاعت

قطری شہزادے کو وٹنس باکس میں کھڑا ہونا پڑے گا، سربراہ ق لیگ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 11:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان ہی آرمی چیف کے لئے سب کچھ ہوتے ہیں۔ قطری شہزادے کو وٹنس باکس میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ اتوار کے روز جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کی ذات، برادری نہیں ہوتی پاکستان ہی ان کے لئے سب کچھ ہے۔ پاکستان ہی اس کی ذات اور افواج پاکستان اس کی برادری ہوتی ہے۔ قطری شہزادہ جب پاکستان آئے گا تو دیکھیں گے ۔ قطری شہزادے کو وٹنس باکس میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ پانامہ لیکس پر جو کچھ بھی ہو گا سامنے آ جائے گا۔ پانامہ کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر بدر سرگرم کارکن تھے اور انہیں علم و ادب سے بڑا لگاؤ تھا۔