وفاقی اورصوبائی حکومت کا اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا متفقہ فیصلہ

پیر 28 نومبر 2016 11:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء) وفاقی اور سندھ حکومت نے متفقہ طور پر اے ڈی خواجہ کو بہ طور آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ میں آئی جی کے عہدے پر کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اتفاق رائے سے موجودہ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی اور صوبائی حکومت نے آئی جی اے ڈی خواجہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اتفاق کیا کہ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کیں جب کہ تقرر و تبادلوں میں بھی میرٹ کو ہی مد نظر رکھا گیا ہے اس لیے ان کے تبادلے سے سفارش کلچر دوبارہ اٹھنے کا خدشہ ہے۔

کراچی آپریشن کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی کارکردگی بھی قابلِ ستائش ہے اور ان کو ہٹائے جانے سے کراچی آپریشن کی رفتار اور سمت میں اثرپڑ سکتا ہے وفاقی اور سندھ حکومت میں اے ڈی خواجہ کو نہ ہٹانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے خبریں گردش میں تھیں کہ سندھ پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیان کی جا رہی ہیں اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو اْن کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :