فوج میں حالیہ تعیناتیوں کے حوالے سے جو افواہیں افسوس ناک ہیں،عاصم سلیم باجوہ

بدھ 30 نومبر 2016 11:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے فوج میں حالیہ تعیناتیوں کے حوالے سے افواہوں کو پراپگینڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور فوجی قیادت کے خلاف پراپگینڈے سے اجتناب کیا جائے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوہوئی جس میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ فوج میں معمول کی تعیناتیوں ، تقرریوں اور تبادلوں کے خلاف افواہیں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

فوج میں حالیہ تعیناتیوں کے حوالے سے جو افواہیں سامنیآئی ہیں وہ افسوس ناک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج میں حالیہ اعلیٰ تعیناتیوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور افواہیں پراپگینڈا ہے۔ جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج اور فوجی قیادت کے خلاف پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ فوج میں کسی بھی قسم کی تعیناتیوں تقرریوں ارو تبادلوں کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :