جھوٹی دستاویزات جمع کرانے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ایاز صادق اور علیم خان کو 19دسمبر کو طلب کرلیا

پرویز خٹک کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی،وزیر اعلی خیبر پی کے طلب

بدھ 30 نومبر 2016 11:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) الیکشن آف پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی علیم خان جھوٹی دستاویزات جمع کرانے کے معاملہ پر19دسمبر کو طلب کر لیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور تحریک انصاف کے این اے 122پر انکے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان اثاجات کی غلط دستاویزات جمع کرانے کے معاملے پر19دسمبر کو طلب کر لیا ہے ،دونوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الزام ثابت ہونے کی صورت میں 2سے 7سال قید ہو سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک بھی آج بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے شاہ رحمان درانی کی جانب سے پرویز خٹک کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست کو آج بدھ کو ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کررکھا ہے، درخواست گزار کی جانب سے پرویز خٹک کے خلاف صوابی سے اسلام آباد تک مارچ کے دوران حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔