کیوبا:فیدل کاسترو کی یاد گار پر عوام کی قطاریں،آخری رسومات 4 دسمبر کوادا کی جائیں گی

بدھ 30 نومبر 2016 11:51

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء)کیوبا میں انقلابی رہنما فیدل کاسترو سے عوام کی والہانہ عقیدت کا سلسلہ جاری ہے، ہوانا کے ریوولوشن پلازہ میں یادگار پر آنے والوں رات دیر تک قطاریں لگی رہیں ، آخری رسومات 4 دسمبر کوادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ہوانا کے ریوولوشن پلازہ کے باہر فیدل کاسترو کے چاہنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں،ہزاروں لوگوں نے انقلابی رہنما کی یادگار پر حاضری دی۔

واشنگٹن ،لیما اور پرو میں کیوبا کے سفارت خانوں کے باہر بھی کیوبا کے عظیم رہنما کی موت کے سوگ میں پھول رکھے گئے۔امریکی ریاست میامی سے کیوبا آنے والی پہلی امریکی پرواز کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا کہ فیدل کاستروہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :