پاکستان کی سرزمین کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کرکے دم لینگے، آرمی چیف

فوج کے سپہ سالار کے حیثیت سے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے مقابلہ کرنا اولین ترجیح ہوگی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان اور پشاور کور ہیڈکوارٹر ز کا پہلا دورہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کے سپہ سالار کے حیثیت سے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے مقابلہ کرنا اولین ترجیح ہوگی،پاکستان کی سرزمین کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کرکے دم لینگے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز شمالی وزیرستان اور پشاور کور ہیڈکوارٹر ز کا پہلا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو خیبر پی کے ،خاص کر مالاکنڈ ڈربری سے متعلق کے سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر اس عزم کا تہیہ کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جارہی رہے گی، پاکستان کی سرزمین کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کرکے دم لینگے، دہشتگردوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کو آگے لے کر جائینگے، انہوں نے کہا کہ فاٹا ترقیاتی منصوبوں اور آئی ڈی پیز اور ان کی دوبارہ آبادی کاری میں ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا، ٹی ڈی پیز کی واپسی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔