بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کی دھمکی

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:40

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء) بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کے لیے دھمکی دے دی۔بھارتی اخبار فنانشل ایکسپریس کے مطابق شیوسینا کے رہنماوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ سرتاج عزیز کو بھارت انے کی اجازت نہ دی۔

(جاری ہے)

ہم کسی صورت پاکستانی وزیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت نہیں کرنے دیں گے۔انتہا پسند تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت آنے سے روکا جائے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کے ہمراہ اتوار کو بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امرتسر میں ہونے والی دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرینگے۔