وزیراعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات، ملکی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء)وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان ملاقات ، نوازشریف نے چوہدری نثار سے خیریت دریافت کی ، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے چوہدری نثار سے ان کی خیریت دریافت کی ،ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صحت یابی پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت گئی ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آنکھوں کی سرجری کیلئے لندن گئے تھے جہاں پر ان کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا ۔