سعودی فرمانرواکے حکم پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے دوہزارریال فیس واپس لینے کے احکامات جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء)سعودی حکومت کے فرمانرواسلیمان بن عبدالعزیزکے حکم پردنیابھرکے مسلمانوں پرعمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں جودوہزارریال فیس مقررکی گئی تھی اسے فوری طورپرواپس لینے کے احکامات جاری کئے ہیں ،اس سلسلے میں وزارت مذہبی امورسعودی حکومت نے دنیابھرکے اسلامی ممالک اوردیگرممالک جہاں کے مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں کوفیصلہ سے آگاہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت تقریبادوماہ سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کیلئے دوہزارریال فیس مقررکی تھی جوپاکستانی 50ہزارسے زائدرقم بنتی تھی اس سلسلے میں بعض اسلامی ممالک نے عمرہ کابائیکاٹ کرتے ہوئے سعودی حکومت کوعمرہ فیس واپس لینے کامطالبہ کیاتھااس پرسعودی حکومت نے سربراہ سلیمان عبدالعزیزکی ہدایت پرفوری طورپرعمرہ فیس واپس کرنے کااعلان کردیا۔دریں اثناء حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن پاکستان کے وائس چیئرمین حافظ محمدشفیق کاشف نے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ اس فیصلے سے لاکھوں افرادجوعمرہ کی ادائیگی پرجاناچاہتے ہیں جوفیس کی وجہ سے اپنی بنکنگ منسوخ کرادی تھی وہ فیصلے کے بعدعمرہ کی ادائیگی باآسانی کرسکیں گے