منی لانڈرنگ کیس ، عدالت کے بار بار نوٹسز کے بعد بالآخر میاں منشا نے جواب داخل کرادیا

میاں منشا کے وکیل سلمان اسلم بٹ کا عدالت میں غصے اظہار ، پھر معافی مانگ لی، عدالت کا برہمی کا اظہا ر

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:56

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء)میاں منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ، عدالت کے بار بار نوٹسز کے بعد بالآخر میاں منشا نے جواب داخل کر ا دیا۔ میاں منشا کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے عدالت میں غصے اظہار کیا ، پھر معافی مانگ لی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، تفصیلات کے مطابق میاں منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیزصدیقی اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں اسٹیٹ بینک ، نیب ، ایف بی آر ، میاں منشا اور ان کے بچوں کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔میاں منشا کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے عدالت میں غصے اظہار کیا ، پھر معافی مانگ لی جس پر عدالت نے بھی برہمی کا اظہار کیا۔ بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ میاں منشا نے ساٹھ ملین پاونڈ پاکستان سے برطانیہ غیرقانونی طریقے سے منتقل کیا۔میاں منشا نے عدالت میں تحریری طور پر قبول کر لیا کہ لندن میں سم جون ہوٹل میرا نہیں میرے بچوں کی ہے۔جس پر میاں منشاء کے وکیل نے کہاکہ میڈیا نے اس مسلے کو ایشو بنایا ہوا۔ عدالت نے کیس کی سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کردی۔