سعودی ایئر لائن طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

لکھنئو سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی891 کے معاون پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء) سعودی ایئر لائن کی لکھنؤ سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی891نے معاون پائلٹ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ایئر لائن کی لکھنؤ سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی891جو لکھنؤ سے جدہ جا رہی تھی اور نواب شاہ کی حدود سے گزر رہی تھی کہ اچانک طیارے کے معاون پائلٹ کی طبیعت ناساز ہونے پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کے لئے رابطہ کیا جس پر طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ذرائع کے بعد معاون پائلٹ دوران پرواز الٹی ہونے کے بعد بے ہوش ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :