چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر کی ملاقات

پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر سن وئی ڈونگ نے ملاقات کی ہے ‘ ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں عزم کیا گیا ہے کہ پاکستان اور چین ہر مشکل وقت کے دوست ہیں اور چین اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیتے رہیں گے۔