اچھے برے طالبان کی تمیز ختم،کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے،سیکرٹری خارجہ
افغانستان کی سرزمین بھارت سمیت کسی بھی ملک کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی اور نہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہو گی افغانستان مین قیام امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغانستان کو تجارت کیلئے بندرگاہ تک رسائی کی اجازت دی ہوئی ہے،انٹرویو
اتوار 4 دسمبر 2016 01:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے۔ اچھے برے طالبان کی تمیز ختم ہوچکی ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھارت سمیت کسی بھی ملک کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی اور نہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کی جائے گی۔
افغانستان مین قیام امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغانستان کو تجارت کیلئے بندرگاہ تک رسائی کی اجازت دی ہوئی ہے۔ جس کے تحت اربوں ڈالر کی تجارت ہورہی ہے۔ یہ پاکستان اپنا فرض سمجھتا ہے پاکستان کی جانب سے اس اقدام میں مزید بہتری لائی گئی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کے بہت سے ممالک کو اس بات کی سمجھ آئی ہے کہ پاکستان افغانستان کے حوالے سے بہت کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ افغانستان کی خواہش ہے کہ افغانستان کے مفاہمتی عمل میں پاکستان اپنے کردار ادا کرے۔ پاکستان نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ افغانستان میں کسی قسم کی بدامنی سے گریز کریں۔ اور ساتھ ساتھ ہم نے ان پر بتدریج دباؤ بھی بڑھا دیا ہے۔ افغانستان کے مسائل بے تحاشا ہیں تاہم افغانستان کی جانب سے یہ کہنا نامناسب ہے کہ افغانستان کے مسائل پیدا کرنے میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ افغانستان کے ساتھ تمام سطح پر تعلقات بہتر چل رہے ہیں انہیں مزید بہتری کی جانب لے جایا جارہا ہے۔ اس کے برعکس ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے تاہم پاکستان میں برداشت اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے۔ کوئی اچھے برے طالبان کی تمیز کا وقت ختم ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان کی شرکت سے دنیا کو یہ پیغام ضرور جائے گا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز بھارت ہی کرے گا۔ کیونکہ مذاکرات بھارت کی جانب سے تعطل کا شکار ہوئے ہیں پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے تمام تصفیہ طلب معاملات پر مذاکرات جاری کرنے سے دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے پر متفق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سی پیک منصوبے کے نتیجے میں نئی صف بندی ہورہی ہے۔ یورپ کی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی کا معاملہ بھارت کو ہضم نہیں ہورہی ہے بھارت کو حسد کی بجائے اس منصوبے میں شرکت کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بھی ہے پورے ایشیاء میں صف بندی کرنے میں روس بھی اس کا حصہ ہے۔ روس کی جانب سے جتنے بھی پیغامات آرہے ہیں وہ مثبت ہیں اس خطے میں روس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث خطے میں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان ہے کوئی ملک فی الوقت شامل نہیں ہے سی پیک منصوبے کے تحت صنعتی زونز بنے کے بعد منصوبے میں دیگر ممالک کو شامل کرنے کیلئے لائحہ عمل دونوں ممالک کے باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی ہمارے لئے اہم ملک ہے نامزد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم نے فون کیا دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اچھے الفاظ میں پاکستان کو یاد کیا یہ بات کچھ لوگوں کو ناپسند گزری جنہوں نے پریس ریلیز پر تبصرے کرنے شروع کردیئے۔ حالانکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور دفتر خارجہ کی پریس ریلیز میں مماثلت موجود ہے۔ امریکہ ہمارے لئے بہتر ملک ہے وزیراعظم نے انہیں بروقت فون کردیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 4 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
پہلی کراچی جیمخانہ آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی اسٹار کھلاڑی نریش کھتری پاکستان پہنچ گئیں
-
فٹبال لیکس: ’رونالڈو نے لاکھوں ڈالر ٹیکس بچایا
-
بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے حلقہ این اے207سے ضمنی الیکشن لڑیں گے
-
قطری بارہ شہزادوں مشتمل وفد شکار کھیلنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد پہنچے بذریعہ ہیلی کاپٹر تلور کا شکار کھیلنے کیلئے بھکر روانہ، حسام بن جاسم بھی شامل
-
سند ھ اور پنجاب کیلئے گیس نرخوں میں فرق پر صنعتکار پریشان
-
فنڈ ز کی عدم فراہمی ،ناراض کونسلرز کی پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی
-
پورا پاکستان میرا گھر،کراچی میرا بیڈ روم ہے، مصطفی کمال
-
صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے چار ہزار سولر ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں، پرویز خٹک
-
مارچ2018ء تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دینگے،عابد شیر علی
-
اختتام ہفتہ تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
-
”عابد شیر علی کی دھواں دار تقریر سٹیج کو بھی ہضم نہ ہوئی، دھڑم سے گر گیا“
-
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ سمیت کیمپ آفسز پر خرچ کی جانے والی رقوم کی تفصیلات طلب کرلی
-
پی آئی اے یکم جنوری2017ء سے کیبن کریو کی نئی یونیفارم متعارف کرائے گی،ترجمان
-
لاہور، وینٹی نمبر پلیٹس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
-
نوشہرہ ، پولیس سٹیشن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون اپنے پانچ سالہ بچے سمیت جاں بحق
-
تربیلا غازی،باپ نے اپنے 12سالہ بچے کو گولی مارکر ہلاک کر دیا، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
عابد شیر علی نے سرکاری تقریب کے نام پر جلسہ کر ڈالا
-
لاہور،لیگی کارکن سمعیہ چوہدری کا کیس نیا رخ اختیا ر کر گیا
-
چین میں ایک شخص پھانسی کے 21 سال بعد بے گناہ ثابت
-
چینی صدر کی سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات
-
امریکہ میں خاتون نے لینڈنگ کے وقت طیارے سے چھلانگ لگادی
-
نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کاافغان صدرکو فون
-
امریکہ نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا
-
بھارت : امریکی خاتون سیاح کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم سبوتاژ کرنیکی کوشش کی ، روس کا یوکرائن پر الزام
-
میانمار میں روہنگیا اقلیت کو نسل کْشی کا سامنا ہے، ملائیشیا
-
چین کی جرمن کمپنی خریدنے کی کوشش، امریکا راستے میں کھڑا ہو گیا
-
فورڈ موٹرز کا خرابی کے باعث شمالی امریکی ممالک سے 6 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان
-
روہنگیا مسلمانوں سے زیادتی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی مسترد
-
افغانستان، طالبان نے انجینئرنگ کے طالبعلم کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دیدی
-
بھارت ریاست ممبئی میں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر کے ان سے نو کلو گرام سونا برآمد کر لیا
-
امریکی ایوان نمائندگان نے 611 بلین ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دے دی
-
ایران نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کردی
-
بھارتی وزیراعظم کا ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ ، سرتاج عزیز کی بھی شرکت
-
وزیر اعظم مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا اور وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،، پاکستانی ہائی کمشنر
-
عوام کی مدد سے 2018 میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا، بلاول بھٹو کادعویٰ
-
نیب نے ڈی ایچ اے کرپشن میں ملوث مرکزی ملزم کامران کیانی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا
-
اچھے برے طالبان کی تمیز ختم،کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے،سیکرٹری خارجہ
-
وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی طارق فاطمی 10 روزہ دورے پر آج امریکہ جائیں گے
-
سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مفرور ملزم عبدالرحمن عرف بھولا بنکاک سے گرفتار
-
قطر کے شاہی خاندان اہم شخصیات پاکستان کے دورے پر لاہورپہنچ گئیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ترکی روانگی سے قبل اجلاس
-
بلاول بھٹو زرداری کا روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں سے اتحاد بنانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرا دیئے، پانامہ کیس میں نوازشریف کو کلین چٹ ملنے کا کوئی امکان نہیں ،جہانگیرترین
-
چودھری نثار وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،مریم اورانگزیب
-
نوازشریف اورڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ میں نے کرایا ، ساجد تارڑ کا دعویٰ
-
موجودہ حکومت نے ہمیشہ اسلامی بنکاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں،اسحاق ڈار
-
میئر کراچی وسیم اختر کو ڈاکٹر عاصم کیس میں انسداد دہشتگردی نے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیدیا
-
بھارت میں کرنسی بحران، بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو رقم دینے سے انکار کر دیا
-
سلووینیا میں 5 پاکستانی شہریوں سمیت 30 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.