سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مفرور ملزم عبدالرحمن عرف بھولا بنکاک سے گرفتار
عبدالرحمان بھولا کو آئندہ 24سے 48گھنٹوں میں پاکستان کے حوالے کردیا جائیگا پولیس نے ملزم کو بنکاک کے رائل گارڈن ہوٹل سے حراست میں لیا ،اخبار کی رپورٹ 11ستمبر 2012کو کراچی کے علی انٹرپرائزز ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی اگ سے میں 259افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے
اتوار 4 دسمبر 2016 01:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء)سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث مفرور ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے گرفتار کر لیا گیا،عبدالرحمان بھولا کو آئندہ 24سے 48گھنٹوں میں پاکستان بھیج دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مطلوب مرکزی ملزم عبدالرحمن عرف بھولا بنکاک سے گرفتار ہوگیا۔تھائی لینڈ کے اخبار بنکاک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عبدالرحمن بھولا کو بنکاک کے رائل گارڈن ہوٹل کے کمرہ نمبر 405سے حراست میں لیا گیا۔
اخبار کے مطابق بنکاک پولیس کے کمانڈوز نے چھاپہ مار کارروائی میں حصہ لیا اور عبدالرحمن کو حراست میں لیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کو عبدالرحمن بھولا ہوٹل کے کمرے میں تنہا ملا اور وہاں انہیں کوئی ایسی غیر قانونی چیز دکھائی نہیں دی۔(جاری ہے)
بنکاک کے کرائم سپریشن ڈویژن(سی ایس ڈی)کے قائم مقام کمانڈر سوتھن ساپوانگ نے چھاپہ مار کارروائی کی قیادت کی اور بتایا کہ یہ گرفتاری 11ستمبر 2012کو کراچی کے علی انٹرپرائزز ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ سے متعلق ہے جس میں 259افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی حکام اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی اور اس واقعے میں رحمن بھولا کو ملزم ٹھہرایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رواں برس 16ستمبر کو رحمن بھولا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور بعد ازاں انہیں معلوم ہوا تھا کہ ملزم تھائی لینڈ فرار ہوچکا ہے۔یاد رہے کہ کیس کی طویل تحقیقات کے بعد گزشتہ ماہ پولیس نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ضمنی چارج شیٹ پیش کی تھی جس کے تحت ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق سربراہ حماد صدیقی، ان کے مبینہ فرنٹ مین اور اس وقت بلدیہ کے سیکٹر انچارج عبدالرحمن عرف بھولا اور دیگر تین سے چار نامعلوم افراد کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ اس کیس میں شامل دیگر درجنوں افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ فیکٹری کے مالکان کو پروسیکیوشن کے گواہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ابتدائی طور پر اس واقعے پر پولیس نے فیکٹری مالکان اور چند ملازمین کے خلاف چار شیٹ تیار کی تھی تاہم گزشتہ برس فروری میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ مالکان کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔اس کے بعد مارچ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے واقعے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔جے آئی ٹی نے حماد صدیقی، عبدالرحمن، زبیر، علی حسن، عمر حسن، عبدالستار، اقبال ادیب خانم اور چار نا معلوم افراد کو ملزم نامزد کیا تھا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ ان میں سے صرف دو ملزمان کے خلاف قابل تجریم شواہد موجود ہیں۔واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ستمبر2012کوکراچی کے علاقے سائٹ میں بلدیہ حب ریور روڈ پر واقع علی انٹرپرائیزئز نامی کمپنی کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں آگ لگا دی تھی اور اس افسوسناک واقعے میں 260افراد زندہ جل گئے تھے۔ ملزم کے ایک ساتھی رضوان صدیقی کی گرفتاری کے بعد سے ہی عبدالرحمان بھولا بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت گرفتار ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 4 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
پہلی کراچی جیمخانہ آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی اسٹار کھلاڑی نریش کھتری پاکستان پہنچ گئیں
-
فٹبال لیکس: ’رونالڈو نے لاکھوں ڈالر ٹیکس بچایا
-
بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے حلقہ این اے207سے ضمنی الیکشن لڑیں گے
-
قطری بارہ شہزادوں مشتمل وفد شکار کھیلنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد پہنچے بذریعہ ہیلی کاپٹر تلور کا شکار کھیلنے کیلئے بھکر روانہ، حسام بن جاسم بھی شامل
-
سند ھ اور پنجاب کیلئے گیس نرخوں میں فرق پر صنعتکار پریشان
-
فنڈ ز کی عدم فراہمی ،ناراض کونسلرز کی پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی
-
پورا پاکستان میرا گھر،کراچی میرا بیڈ روم ہے، مصطفی کمال
-
صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے چار ہزار سولر ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں، پرویز خٹک
-
مارچ2018ء تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دینگے،عابد شیر علی
-
اختتام ہفتہ تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
-
”عابد شیر علی کی دھواں دار تقریر سٹیج کو بھی ہضم نہ ہوئی، دھڑم سے گر گیا“
-
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ سمیت کیمپ آفسز پر خرچ کی جانے والی رقوم کی تفصیلات طلب کرلی
-
پی آئی اے یکم جنوری2017ء سے کیبن کریو کی نئی یونیفارم متعارف کرائے گی،ترجمان
-
لاہور، وینٹی نمبر پلیٹس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
-
نوشہرہ ، پولیس سٹیشن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون اپنے پانچ سالہ بچے سمیت جاں بحق
-
تربیلا غازی،باپ نے اپنے 12سالہ بچے کو گولی مارکر ہلاک کر دیا، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
عابد شیر علی نے سرکاری تقریب کے نام پر جلسہ کر ڈالا
-
لاہور،لیگی کارکن سمعیہ چوہدری کا کیس نیا رخ اختیا ر کر گیا
-
چین میں ایک شخص پھانسی کے 21 سال بعد بے گناہ ثابت
-
چینی صدر کی سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات
-
امریکہ میں خاتون نے لینڈنگ کے وقت طیارے سے چھلانگ لگادی
-
نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کاافغان صدرکو فون
-
امریکہ نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا
-
بھارت : امریکی خاتون سیاح کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم سبوتاژ کرنیکی کوشش کی ، روس کا یوکرائن پر الزام
-
میانمار میں روہنگیا اقلیت کو نسل کْشی کا سامنا ہے، ملائیشیا
-
چین کی جرمن کمپنی خریدنے کی کوشش، امریکا راستے میں کھڑا ہو گیا
-
فورڈ موٹرز کا خرابی کے باعث شمالی امریکی ممالک سے 6 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان
-
روہنگیا مسلمانوں سے زیادتی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی مسترد
-
افغانستان، طالبان نے انجینئرنگ کے طالبعلم کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دیدی
-
بھارت ریاست ممبئی میں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر کے ان سے نو کلو گرام سونا برآمد کر لیا
-
امریکی ایوان نمائندگان نے 611 بلین ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دے دی
-
ایران نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کردی
-
بھارتی وزیراعظم کا ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ ، سرتاج عزیز کی بھی شرکت
-
وزیر اعظم مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا اور وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،، پاکستانی ہائی کمشنر
-
عوام کی مدد سے 2018 میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا، بلاول بھٹو کادعویٰ
-
نیب نے ڈی ایچ اے کرپشن میں ملوث مرکزی ملزم کامران کیانی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا
-
اچھے برے طالبان کی تمیز ختم،کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے،سیکرٹری خارجہ
-
وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی طارق فاطمی 10 روزہ دورے پر آج امریکہ جائیں گے
-
سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مفرور ملزم عبدالرحمن عرف بھولا بنکاک سے گرفتار
-
قطر کے شاہی خاندان اہم شخصیات پاکستان کے دورے پر لاہورپہنچ گئیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ترکی روانگی سے قبل اجلاس
-
بلاول بھٹو زرداری کا روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں سے اتحاد بنانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرا دیئے، پانامہ کیس میں نوازشریف کو کلین چٹ ملنے کا کوئی امکان نہیں ،جہانگیرترین
-
چودھری نثار وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،مریم اورانگزیب
-
نوازشریف اورڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ میں نے کرایا ، ساجد تارڑ کا دعویٰ
-
موجودہ حکومت نے ہمیشہ اسلامی بنکاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں،اسحاق ڈار
-
میئر کراچی وسیم اختر کو ڈاکٹر عاصم کیس میں انسداد دہشتگردی نے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیدیا
-
بھارت میں کرنسی بحران، بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو رقم دینے سے انکار کر دیا
-
سلووینیا میں 5 پاکستانی شہریوں سمیت 30 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.