بھارت میں کرنسی بحران، بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو رقم دینے سے انکار کر دیا

بھارتی وزارت خارجہ کو تحریری شکایت کی ہے، ہمیں مشکلات کا سامنا ہے پاکستانی ہائی کمیشن حکام

اتوار 4 دسمبر 2016 01:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء)بھارت میں کرنسی بحران، بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو رقم دینے سے انکار کر دیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کو تحریری شکایت کی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کرنسی بحران سے پاکستانی سفارت کار بھی متاثر ہو رہے ہیں، نئی دہلی میں بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو کیش دینے سے انکار کر دیا بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں نے جب بینکوں میں ڈالر جمع کرا کر بھارتی کرنسی مانگی تو بینک سٹاف نے انہیں کیش دینے سے انکار کر دیا، پاکستانی ہائی کمیشن نے کیش نہ ملنے کا معاملہ باضابطہ طور پر بھارت کی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھایا ہے، ہائی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں سے کیش جاری کرنے کے انکار کے بعد انہیں مشکلات کا سامنا ہے اور پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ایسا سلوک ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے اس سلسلے میں بھارتی وزارت خارجہ کو تحریری شکایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ معاملہ جلد حل کرایا جائے، واضح رہے کہ پاکستانی کمیشن کے پاس کیش ختم ہونے پر سفارتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :