سلووینیا میں 5 پاکستانی شہریوں سمیت 30 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 01:39

لجوبلجانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء) سلووینیا میں پانچ پاکستانی شہریوں سمیت 30 غیر قانونی تارکین وطن کو سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے تارکین وطن میں 25 افغانی اور پانچ پاکستانی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تارکین وطن سلووینیا کروشیاء سرحد غیر قانونی طور پر عبور کر کے ملک کے جنوب مغربی گاؤں پوڈ جواد جی پہنچے ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان تارکین وطن کو اب کروشیا حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ پوڈ جورجی گاؤں کروشیاء اور اٹلی کے درمیان واقع ہے جو کہ غیر قانونی تارکین وطن کے لئے سب سے زیادہ مقبول راستہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :