سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے نئی درخواست دائر کر دی
اتوار 4 دسمبر 2016 01:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی طرف سے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔ ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے اور امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ ایسا فیصلہ دے گی جس کے تحت ملک میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ انکوائری اور ٹرائل کمیشن کے لیے پانامہ پیپرز کو بنیادی دستاویز قرار دیا جائے اور وہ تمام افراد جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں ان کے خاندان کمپنیوں اور ملکیتی کاروباروں کی تحقیقات کی جائیں اور ان کو پانامہ پیپرز میں لگائے گئے الزامات کے حوالے سے دفاع کا مکمل حق حاصل ہو ۔
تحقیقاتی کمیشن کو مکمل عدالتی اختیارات دیے جائیں ۔(جاری ہے)
کمیشن کو ٹیکس گوشوارے اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے یہ استدعا بھی کی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پابند کیا جائے کہ وہ انکوائری اور ٹرائیل کمیشن کے سامنے تمام افراد کے ٹیکس ریٹرن ، ان کی جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں ۔
کمیشن کو یہ بھی اختیار حاصل ہو کہ وہ کوئی بھی معلومات اور دستاویزات دوسرے ممالک سے حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت قومی اداروں کو ہدایت کر سکے ۔ کمیشن ایف آئی اے ،نیب اور دوسرے اداروں سے تحقیقات میں مکمل معاونت لے سکے ۔ کمیشن ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کسی معتبر ادارے سے کرواسکے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئینی طور پر تمام ریاستی ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں ۔ عدالت عظمیٰ کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کو قوم برداشت نہیں کرے گی ۔ پانامہ لیکس لٹیروں کے گلے کا پھندا بن چکاہے ۔ قوم کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنے والے بچ نہیں سکتے ۔ جو لوگ پانامہ لیکس کو چند دن کا غبار قرار دے رہے ہیں ،وہ آنے والے طوفان سے بے خبر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اب ضروری ہوگیاہے کہ عدالت عظمیٰ اپنی نگرانی میں ایک تحقیقاتی کمیشن بنائے جو ملک میں ہونے والی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی مکمل تحقیقات کرے اور لٹیروں کو آئین کے مطابق سزائیں دے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپشن، کمیشن ، رشوت اور میرٹ کی پامالی جیسی بیماریوں کا خاتمہ نہیں ہوتا ، ملکی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ دریں اثنا سرا ج الحق نے دیر پائین میں اپنے حلقہ نیابت کے دو روزہ دورے کے موقع پر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ثمر باغ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوامیں ٹورازم کے ایسے مواقع موجود ہیں کہ اگرمرکزی حکومت تعاون کرے تو ہم آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات دلواسکتے ہیں،خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ اور ایجوکیشن کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر ہے اور اسکی تعریف عالمی ادارے کرچکے ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر عوام نے ہمیں حکومت دی تو ہم تعلیم کا بجٹ دو فیصد سے پانچ فیصد کرینگے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ،سیکیورٹی ،صحت اور تعلیم پر ہے ،ہم یکساں نظام تعلیم رائج کرینگے اور نصاب کو زمانے کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی پیداکرنے کے بھی خاصے مواقع ہیں اور خیبرپختونخواکی اس بجلی پوٹینشل کیلئے اگر مرکزی حکومت یہاں سرمایہ کاری کرے تو بجلی کی کمی نہیں رہے گی۔ ہم بجلی دینے والے ملکوں میں شامل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ٹورازم کے مواقع ہمارے پاس ایسے اثاثے ہیں جسکی بدولت ہم ریونیوکو زیادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایسا نظام تعلیم چاہتے ہیں جہاں بچے کی تعلیم والدین پر بوجھ نہ ہو،حکومت بچوں کی تعلیم کی ذمہ دار ہواس لئے ہم کہتے ہیں کہ اگر ہمارے ہاتھ حکومت آئی تو نظام تعلیم کو ایسے یکساں بنائینگے جہاں پر پرائیویٹ اور سرکاری سکول میں پڑھنے والے کے درمیان فرق نہیں ہو گااور پرائیویٹ سکول کے طالب علم کا فیس بھی حکومت ہی اداکریگی۔ سینیٹرسراج الحق نے دیرپائین دورے کے دوسرے روز بھی علاقے کے عمائدین کے وفود سے ملاقاتیں کیں ، انکے مسائل سے آگاہی اور حل کیلئے رابطے کئے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 4 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
پہلی کراچی جیمخانہ آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی اسٹار کھلاڑی نریش کھتری پاکستان پہنچ گئیں
-
فٹبال لیکس: ’رونالڈو نے لاکھوں ڈالر ٹیکس بچایا
-
بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے حلقہ این اے207سے ضمنی الیکشن لڑیں گے
-
قطری بارہ شہزادوں مشتمل وفد شکار کھیلنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد پہنچے بذریعہ ہیلی کاپٹر تلور کا شکار کھیلنے کیلئے بھکر روانہ، حسام بن جاسم بھی شامل
-
سند ھ اور پنجاب کیلئے گیس نرخوں میں فرق پر صنعتکار پریشان
-
فنڈ ز کی عدم فراہمی ،ناراض کونسلرز کی پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی
-
پورا پاکستان میرا گھر،کراچی میرا بیڈ روم ہے، مصطفی کمال
-
صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے چار ہزار سولر ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں، پرویز خٹک
-
مارچ2018ء تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دینگے،عابد شیر علی
-
اختتام ہفتہ تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
-
”عابد شیر علی کی دھواں دار تقریر سٹیج کو بھی ہضم نہ ہوئی، دھڑم سے گر گیا“
-
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ سمیت کیمپ آفسز پر خرچ کی جانے والی رقوم کی تفصیلات طلب کرلی
-
پی آئی اے یکم جنوری2017ء سے کیبن کریو کی نئی یونیفارم متعارف کرائے گی،ترجمان
-
لاہور، وینٹی نمبر پلیٹس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
-
نوشہرہ ، پولیس سٹیشن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون اپنے پانچ سالہ بچے سمیت جاں بحق
-
تربیلا غازی،باپ نے اپنے 12سالہ بچے کو گولی مارکر ہلاک کر دیا، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
عابد شیر علی نے سرکاری تقریب کے نام پر جلسہ کر ڈالا
-
لاہور،لیگی کارکن سمعیہ چوہدری کا کیس نیا رخ اختیا ر کر گیا
-
چین میں ایک شخص پھانسی کے 21 سال بعد بے گناہ ثابت
-
چینی صدر کی سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات
-
امریکہ میں خاتون نے لینڈنگ کے وقت طیارے سے چھلانگ لگادی
-
نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کاافغان صدرکو فون
-
امریکہ نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا
-
بھارت : امریکی خاتون سیاح کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم سبوتاژ کرنیکی کوشش کی ، روس کا یوکرائن پر الزام
-
میانمار میں روہنگیا اقلیت کو نسل کْشی کا سامنا ہے، ملائیشیا
-
چین کی جرمن کمپنی خریدنے کی کوشش، امریکا راستے میں کھڑا ہو گیا
-
فورڈ موٹرز کا خرابی کے باعث شمالی امریکی ممالک سے 6 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان
-
روہنگیا مسلمانوں سے زیادتی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی مسترد
-
افغانستان، طالبان نے انجینئرنگ کے طالبعلم کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دیدی
-
بھارت ریاست ممبئی میں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر کے ان سے نو کلو گرام سونا برآمد کر لیا
-
امریکی ایوان نمائندگان نے 611 بلین ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دے دی
-
ایران نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کردی
-
بھارتی وزیراعظم کا ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ ، سرتاج عزیز کی بھی شرکت
-
وزیر اعظم مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا اور وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،، پاکستانی ہائی کمشنر
-
عوام کی مدد سے 2018 میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا، بلاول بھٹو کادعویٰ
-
نیب نے ڈی ایچ اے کرپشن میں ملوث مرکزی ملزم کامران کیانی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا
-
اچھے برے طالبان کی تمیز ختم،کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے،سیکرٹری خارجہ
-
وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی طارق فاطمی 10 روزہ دورے پر آج امریکہ جائیں گے
-
سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مفرور ملزم عبدالرحمن عرف بھولا بنکاک سے گرفتار
-
قطر کے شاہی خاندان اہم شخصیات پاکستان کے دورے پر لاہورپہنچ گئیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ترکی روانگی سے قبل اجلاس
-
بلاول بھٹو زرداری کا روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں سے اتحاد بنانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرا دیئے، پانامہ کیس میں نوازشریف کو کلین چٹ ملنے کا کوئی امکان نہیں ،جہانگیرترین
-
چودھری نثار وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،مریم اورانگزیب
-
نوازشریف اورڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ میں نے کرایا ، ساجد تارڑ کا دعویٰ
-
موجودہ حکومت نے ہمیشہ اسلامی بنکاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں،اسحاق ڈار
-
میئر کراچی وسیم اختر کو ڈاکٹر عاصم کیس میں انسداد دہشتگردی نے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیدیا
-
بھارت میں کرنسی بحران، بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو رقم دینے سے انکار کر دیا
-
سلووینیا میں 5 پاکستانی شہریوں سمیت 30 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.