یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم سبوتاژ کرنیکی کوشش کی ، روس کا یوکرائن پر الزام

اتوار 4 دسمبر 2016 01:19

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء ) روس نے یوکرائن پر الزام عائد کیا ہے کہ یوکرائن نے نومنتخب صدرٹرمپ کی انتخابی مہم سبوتاژ کرنیکی کوشش کی تھی۔ترجمان محکمہ خارجہ روس کا کہنا ہے کہ یوکرائن نے افواہیں پھیلا کر ٹرمپ کی انتخابی مہم پیچیدہ بنادی تھی۔

(جاری ہے)

ماریاز خروا کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی ایسی حرکتوں کاماضی میں اسیفائدہ ملتا رہا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کیسربراہ پر یوکرائنی ارب پتی افراد سے رقم لینیکاالزام لگایاتھا۔امریکی اخبار میں خبر شائع ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ پال مینفورٹ کو چیئرمین کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :