بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام قرار دے دیا

ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، شاہنواز، مرتضیٰ اور بلاول بھٹو کی پارٹی جیت سکتی ہے سندھ میں تبدیلی لایا ہوں، پارٹی میں تبدیلی لا رہا ہوں، اگر جیالے اور عوام ساتھ دیتے ہیں تو 2018ء میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا، بلاول بھٹو جلسے میں گو نثار گو اور جاگ پنجاب جاگ، پاکستان جل رہا ہے کا نعرہ لگا دیا

پیر 5 دسمبر 2016 10:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء ) بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام قرار دے دیا ہے۔ اپنے مختصر خطاب میں بلاول نے ایک بار پھر گو نثار گو کا نعرہ لگا دیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، شاہنواز، مرتضیٰ اور بلاول بھٹو کی پارٹی جیت سکتی ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں تبدیلی لایا ہوں، پارٹی میں تبدیلی لا رہا ہوں، اگر جیالے اور عوام ساتھ دیتے ہیں تو 2018ء میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

جاگ پنجاب جاگ، پاکستان جل رہا ہے کا نعرہ لگا دیا،۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تخت رائیونڈ سن لے ہمارے چار مطالبات نہ مانے تو 27دسمبر سے دمادم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے ساتھ دیا تو 2018ء میں پاکستان کا وزیراعظم میں بنوں گا،نیشنل ایکشن پلان کو وزیرداخلہ نے ناکام بنایا، پاکستان جل رہا ہے اسے بچانے کیلئے پنجاب کو جاگنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹونے کارکنوں کو مخاطب کرکے پوچھا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیاہے کیا سندھ میں اورپارٹی میں تبدیلی آّ رہی ہے ،سب نے ساتھ دیا تو آئندہ وزیراعظم وہ ہونگے۔بلاول بھٹو نے جذباتی انداز میں حبیب جالب کی نظم پڑھی اور تقریب میں کھپے کھپے پاکستان ،بینظیر بیقصور اور اگلی باری پھر زرداری کے نعرے بھی لگوائے۔دریں اثناء لاہور میں بھی سندھی ثقافت کے رنگ سر چڑھ کر بول رہے ہیں۔

بلاول ہاوٴس میں اجرک اور ٹوپی کی بہار نظر آئی، سندھی گج اور کڑھائی والے ملبوسات زیب تن کئے خواتین کارکنوں نے بھی چار چاند لگا دیئے، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے بھی دل موہ لئے۔راوی کنارے مہران کی ثقافت کے رنگ پیارے، کہیں ٹوپیوں کی بہار، کہیں اجرک کے لشکارے۔ روایتی موسیقی کی جھنکار اور سندھی ثقافت سے محبت کے اظہار نے سماں باندھ دیا۔

بلاول ہاوٴس آئے جیالوں نے ٹوپیاں اور اجرک پہنیں تو یوم تاسیس کی تقریب کلچرل ڈے میں بدل گئی۔سندھی گج اور کڑھائی والے ملبوسات پہننے خواتین کارکنوں نے بھی خوب رنگ جمایا۔ آصفہ اور بختاور بھی لطف اندوز ہوتی رہیں۔ پی پی چیئرمین روایتی ٹوپی اور اجرک پہنے سامنے آئے اور جیالوں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلائے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے بھی محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ سندھی گیتوں پر دھمال ڈالتے جیالوں نے بھی شرکاء کو گرمائے رکھا