لگتا ہے آئی سی سی نے پی سی بی کو منا کیا ہے مجھے ٹیم میں شامل نہ کیا جائے ،انہیں خط لکھوں گا ، محمد آصف
ہم ٹیلنٹ کی بات کرتے ہیں لیکن کیا ہمارے پاس بس یہی ٹیلنٹ ہے۔ میرے خیال میں ہمارے باوٴلنگ اٹیک میں کوئی خاص بات نہیں، فاسٹ باؤلر
پیر 5 دسمبر 2016 09:43
حیدرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء ) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ باوٴلر محمد آصف نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو خط لکھنے کا سوچ رہے ہیں تاکہ یہ پتہ چلا سکیں کہ کہیں کھیلوں کی عالمی گورننگ باڈی نے تو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) یہ ہدایت نہیں کہ ان کا قومی ٹیم میں انتخاب نہ کیا جائے۔نیاز اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ راوٴنڈ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف واپڈا کی نمائندگی کرنے والے محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پی سی بی سے آئی سی سی نے کہا ہے کہ میری قومی ٹیم میں سلیکشن پر غور نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہیں معلوم کہ خبر کس حد تک درست ہے۔(جاری ہے)
میں اپنی طرف سے سیزن میں مستقل میچز کھیل رہا ہوں لہٰذا میں یقیناً آئی سی سی سے یہ پوچھنے کا ارادہ رکھتا ہوں کہ کیا انہیں میرے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں۔اپنی فٹنس پر مکمل اطمینان کا اظہار کرنے والے محمد آصف نے باوٴلنگ اسپیڈ کے بارے میں سوال پر آصف نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ دیگر کھلاڑی توپ کی رفتار سے گیند نہیں کر رہے، میں کم از کم ان جیسی رفتار سے باوٴلنگ ضرور کر سکتا ہوں۔
'یہ بہتر ہو گا کہ اگر چیئرمین پی سی بی شہریار خان یہ بات سلیکٹرز پر چھوڑ دیں کہ مجھے اور سلمان بٹ کو کب ٹیم کا حصہ بنانا ہے لیکن سلیکٹرز کو بھی منصفانہ طرز عمل اپناتے ہوئے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں۔ ہمیں اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کیمپ میں بلانا چاہیے تھا لیکن ہمیں نظر انداز کردیا گیا تھا۔پاکستان کے موجودگی باوٴلنگ اٹیک سے متاثر نظر نہیں آئے اور کہا کہ ہم ٹیلنٹ کی بات کرتے ہیں لیکن کیا ہمارے پاس بس یہی ٹیلنٹ ہے۔ میرے خیال میں ہمارے باوٴلنگ اٹیک میں کوئی خاص بات نہیں، یہ ایک اوسط درجے کا باوٴلنگ اٹیک ہے۔ کچھ خاص کرنے کیلئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔اور یقینا چند کھلاڑیوں میں یہ خداداد صلاحیت ہے۔ میں نے اب پورا سیزن کھیل لیا ہے لیکن مجھے راحت علی، سہیل خان یا عمران خان میں کوئی خاص بات نظر نہیں آئی۔اب تک تین میچوں میں 15وکٹیں لینے والے محمد آصف حیدرآباد میں اپنا چوتھا میچ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں پانچ سال بعد کرکٹ میں واپس آیا ہوں لیکن پی سی بی نے میرا متبادل تیار نہیں کیا۔ انہیں واپس عامر کی طرف متوجہ ہونا پڑا جو کسی حد تک بہتر باوٴلنگ کر رہا ہے لیکن دوسرے اینڈ سے سپورت نہ ملنے کے سب وہ وکٹیں نہیں لے پا رہا کیونکہ فاسٹ باوٴلر عام طور پر جوڑیوں کی شکل میں شکار کرتے ہیں لیکن آج کل ایسا نہیں ہو رہا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 5 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
لگتا ہے آئی سی سی نے پی سی بی کو منا کیا ہے مجھے ٹیم میں شامل نہ کیا جائے ،انہیں خط لکھوں گا ، محمد آصف
-
ایل او سی پر سخت کشیدگی ، باربار الزامات کے باوجود ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کی، سرتاج عزیز
-
ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
خانانی اینڈ کالیا ایکسچینج کمپنی کے مالک جاوید خانانی نے خود کشی کرلی
-
بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام قرار دے دیا
-
کالعدم تحریک طالبان کے مراکز اور قیادت افغانستان میں ہیں، امید ہے ان کا خاتمہ کیا جائیگا ، عبدالباسط
-
خیبر ایجنسی، وادی تیرہ میں سکیورتی فورسز کی فضائی کارروائی،12 دہشت گرد ہلاک ، متعدد زخمی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ترکی کے شہرقیصری کے مےئر آفس میں ترک صدر سے ملاقات
-
امرتسر:مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات
-
قطرے قطرے سے بنایا گیا مال بچانے کیلئے قطری ہی آئیں گے،طاہر القادری
-
جماعت اسلامی نے ایف سی آرز خاتمہ کے لیے ساٹھ دن کی ڈیڈلائین دیدی،اسلام آباد مارچ کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا افغانستان حکام کو منانے کا ٹاسک سیاسی جماعتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ
-
بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے،سرتاج عزیز کی پیشکش
-
پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ ٹو کے تحت ساتویں راؤنڈ کے مذاکرات 5اور 6دسمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
-
ارض مقدس آنے والے کسی بھی معتمر سے فیس نہیں لی جائے گی، سعودی وزارت حج وعمرہ
-
بھارت :کالا دھن چھپانے والا بھارتی تاجر مہیش شاہ گرفتار
-
فرانس: حضرت مریم کا مجسمہ ہٹانے کا حکم
-
گوگل نے خود کار سائیکل کی تیاری کا کام شروع کر دیا
-
فیدل کاسترو کی آخری رسومات میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک
-
اروناچل پردیش: علیحدگی پسندوں کا حملہ، بھارتی فوجی افسر اور سپاہی ہلاک، 9 زخمی
-
سوچی روہنگیا مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ روکیں، نجیب رزاق
-
حلب میں جاری خون ریزی کا واحد حل مذاکرات ہیں، یورپی یونین
-
پشاور :خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈمیں علاج کی سہولیات کافقدان
-
پنجاب حکومت کا 42 وزراء کیلئے نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی قیادت میں وطن دوبارہ خوشحالی کی طرف گامزن، ہمیں کسی سونامی یا جعلی انقلاب سے کوئی ڈر نہیں ، عابد شیر علی
-
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے علی رضا عابدی کو تنظیمی پالیسیوں سے انحراف پر پارٹی سے نکال دیا
-
جنوبی وزیرستان، قبائلیوں نے اپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کاسروے کرانے کا مطالبہ کردیا
-
لاہور اور پنجاب کے لوگوں نے ہماری بات سن کر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہے ، مصطفی کمال
-
حکمران جماعت کے اپنے ایم این اے ہی پولیس کیخلاف سڑکوں پر آگئے
-
کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے غیرملکی ادارے سے معاہدہ
-
” مرتا کیا نہ کرتا “
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.